بجٹ منظور کرانے کیلئے وزیراعظم عمران خان خود میدان میں آگئے

05:08 PM, 27 Jun, 2021

اسلام آباد ( نیو نیوز) بجٹ منظور کرانے کے لیے وزیراعظم عمران خان خود میدان میں آگئے ہیں ۔ پی ٹی آئی اور اتحادی جماعتوں کے ارکان اسمبلی کو عشائیے پر بلالیا.

نیو نیوز کے مطابق  حکومت کو  انتیس جون کو قومی اسمبلی میں بجٹ منظوری کا اہم مرحلہ درپیش ہے ۔ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ عوام دشمن بجٹ منظور نہیں ہونے دیا جائے گی ۔ اپنے ارکان کو متحد رکھنے کیلئے وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کو ایک روز قبل کھانے کی دعوت دی ہے ۔

قومی اسمبلی میں منگل کو بجٹ منظور کرایا جائے گا۔وزیراعظم عمران خان نے پیر کی شب ارکان کو عشائیہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع  کے مطابق عشائیہ وزیراعظم ہاوس میں ہو گا۔حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے اراکین عشائیہ میں شریک ہوں گے۔

مزیدخبریں