انگلینڈ: قومی ٹیم کل سے پریکٹس کا آغاز کرے گی

04:43 PM, 27 Jun, 2021

ڈربی (ارسلان جاوید)پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے شہر ڈربی پہنچ چکی ہے ۔ ڈربی پہنچنے پر ہونے والے پہلے کوویڈ ٹیسٹ کے ریزلٹ منفی آئے ہیں۔

نیو نیوز کے مطابق تین روزہ روم آئسولیشن کے دوران دوسری کوویڈ 19 ٹیسٹنگ آج ہو گی۔ رزلٹ منفی آنے پر   پاکستان کرکٹ ٹیم کل سے ڈربی میں ٹریننگ سیشنز کا آغاز کرے گی ۔

 پاکستان کرکٹ اسکواڈ کے ارکان دو انٹر اسکواڈ پریکٹس میچز بھی کھیلیں گے ۔  پاکستان کرکٹ اسکواڈ 6 جولائی کو کارڈف جائے گا جہاں  پہلا ون ڈے 8 جولائی کو ہو گا۔

مزیدخبریں