پاکستانی ڈراموں کی معروف اداکارہ خورشید شاہد انتقال کر گئیں

12:26 PM, 27 Jun, 2021

لاہور: پاکستانی ٹیلی وژن ڈراموں کی معروف اداکارہ خورشید شاہد قضائے الہیٰ سے انتقال کر گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مرحومہ کی عمر 95 سال تھی۔ انہوں نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز صرف 9 سال کی عمر میں کیا تھا۔ ان کے صاحبزادے اداکار سلمان شاہد نے اپنی والدہ کے انتقال کی خبر کی تصدیق کی ہے۔

بیگم خورشید شاہد کی نماز جنازہ آج شام لاہور کے علاقے ڈیفنس میں کی جائے گی جس میں ان کے قریبی رشتہ دار، دوستوں، اور عزیزوں کی بڑی تعداد میں شرکت متوقع ہے۔

اداکاری کے شعبے سے وابستہ افراد اور ممتاز سماجی اور سیاسی شخصیات نے خورشید شاہد کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعا کی ہے۔

مزیدخبریں