صرف 4 ڈالر کی پینٹگ کروڑوں روپے میں نیلام  

Discarded David Bowie painting sells for record sum
کیپشن: فائل فوٹو

اوٹاوا : برطانیہ کے مشہور گلوکار ڈیوڈ بووی کی پیٹنگ کو کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں تقریباً ایک کروڑ اکتالیس لاکھ پاکستانی روپے میں نیلام کر دیا گیا ہے، دلچسپ بات یہ ہے کہ اس 1995ء میں بنائی گئی اس پینٹنگ پر اس وقت صرف 4 ڈالر ہی لاگت آئی تھی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیوڈ بووی کی اس چھوٹی سی پیٹنگ کو 1995ء سے 1997ء کے درمیانی عرصے میں بنایا کیا گیا تھا، اس وقت اس انوکھی پینٹنگ پر صرف 4 ڈالر لاگت آئی تھی۔

برطانوی گلوکار ڈیوڈ بووی کی اس پینٹنگ کی اتنی بڑی مالیت میں فروخت نے تمام اندازوں کو غلط ثابت کر دیا ہے۔ ماہرین نے غلط اندازہ لگایا تھا کہ یہ محض چھوٹی سی پینٹنگ شاید اچھی قیمت میں نہ بک سکے لیکن 90 ہزار ڈالر میں اس تصویر نے نیلام ہو کر انھیں حیرت زدہ کر دیا ہے۔

یہ مشہور پینٹنگ ایک امریکی شہری نے خریدی ہے۔ انہوں نے منتظمین کے اندازوں کے برخلاف ڈیوڈ بووی کی تصویر کی 90 ہزار ڈالر بولی لگائی۔

خیال رہے کہ ڈیوڈ بووی کینسر کے مرض میں مبتلا تھے، 10 جنوری 2016ء کو اس مرض سے لڑتے لڑتے انتقال کر گئے تھے۔

ڈیوڈ بووی کا شمار ناصرف برطانیہ بلکہ دنیا بھر کے لیجنڈ پاپ گلوکاروں میں ہوتا ہے۔