مہلک کورونا وائرس مزید 23 افراد کی زندگیاں نگل گیا، 901 نئے کیس رپورٹ

08:26 AM, 27 Jun, 2021

لاہور: پاکستان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 23 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہو کر اپنی جانوں کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ 901 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے۔ خیال رہے کہ وفاقی وزیر اسد عمر نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایس او پیز پر عمل نہ کیا گیا تو جولائی میں عالمی وبا کے پھیلنے کا خطرہ ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 22 ہزار 211 تک جا پہنچی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 44 ہزار 544 کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.02 فیصد رہی۔

این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 54 ہزار 743 ہو گئی ہے۔

ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹی لیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 27 فیصد،لاہور میں 17 فیصد,بہاولپور میں 22 فیصد اور اسلام آباد میں 22 فیصد مریض ہیں۔اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسز کے تناسب کے لحاظ سے کراچی میں 23 فیصد،مظفر آباد میں 19 فیصد،راولپنڈی میں 17 فیصد اور گلگت میں 42 فیصد مریض ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 44 ہزار 542 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 11 ہزار 903، پنجاب میں 18 ہزار 528، خیبرپختونخوا میں 9 ہزار 605،اسلام آباد میں 2 ہزار 848، بلوچستان میں 748،گلگت بلتستان میں 327، آزاد کشمیر میں 585 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 9 لاکھ 291 ہو چکی ہے۔ بلوچستان اور گلگت بلتستان میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹر پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 253 مریض ہیں۔

ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 32 ہزار 241 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 9 لاکھ 54 ہزار 743 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 20 ہزار 212، بلوچستان میں 27 ہزار 3، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 984، اسلام آباد میں 82 ہزار 565، خیبر پختونخوا میں 1 لاکھ 37 ہزار 628،پنجاب میں 3 لاکھ 45 ہزار 796 اور سندھ میں 3 لاکھ 35 ہزار 555 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 22 ہزار 211 ہے جن میں سے سندھ میں 5 ہزار 410 اموات جبکہ اسی دوران 2 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 1 مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوا۔

پنجاب میں 10 ہزار 721 اموات جبکہ اسی دوران 6 مریض ہسپتالوں میں جبکہ 2 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 304 جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 776 اموات،بلوچستان میں کل 307 اموات جبکہ اسی دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے، گلگت بلتستان میں 111 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 582 اموات جبکہ اسی دوران 3 مریض ہسپتالوں میں جبکہ ایک مریض گھر میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوا۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 1 کروڑ 44 لاکھ 16 ہزار 394 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 639 ہسپتالوں میں 2 ہزار 197 مریض زیر علاج ہیں۔

مزیدخبریں