ٹائیگر فورس کی تقریب میں بدنظمی، زلفی بخاری کو تقریر ادھوری چھوڑنی پڑی

09:03 PM, 27 Jun, 2020

اٹک: وزیر اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری کی صدارت میں ہونے والی ٹائیگر فورس کی تقریب بدنظمی کا شکار ہوگئی۔ تقریب میں اس وقت بدنظمی پیدا ہو گئی جب ٹائیگر فورس کے کچھ ارکان نے اپنے علاقائی صدر کو تقریب میں نہ بلانے پر احتجاج کیا۔

ناراض ارکان نے نعرے لگائے، تقریب میں 1700 سے زائد ٹائیگر فورس کے نوجوان شریک تھے جنہوں نے تقریب کا بائیکاٹ کر دیا۔

ٹائیگر فورس کے کچھ جوانوں نے ٹائیگر فورس اٹک کے فوکل پرسن کو بلانے پر احتجاج کیا۔ ذلفی بخاری کو ٹائیگر فورس کے نوجوانوں کے احتجاج کے باعث تقریر ادھوری چھوڑنا پڑی۔

علاوہ ازیں سماجی فاصلے کا درس دینے والی حکومتی جماعت نے خود ایس او پیز کی خلاف ورزی کر دی۔

کورونا وائرس کے دوران ٹائیگر فورس کی تقریب سیاسی جلسے کا سماں پیش کرتی رہی۔ ٹائیگر فورس کے سیکڑوں نوجوان بغیر ماسک تقریب میں شریک ہوئے۔ تقریب میں سماجی فاصلے کی خلاف ورزی عروج پر رہی اور  لوگ خوش گپیوں میں مصروف رہے۔

مزیدخبریں