ملک میں لیڈرشپ کا فقدان ہے، احسن اقبال

03:35 PM, 27 Jun, 2020

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک میں لیڈر شپ کا فقدان ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ملک کو ترقی پر گامزن کیا تھا۔احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ملک میں دہشت گردی کاخاتمہ کیا اور کراچی میں امن و امان بھی مسلم لیگ نے ہی قائم کیا۔مسلم لیگ ن کے رہنما نے بتایا کہ ہم نے آپریشن ردالفساد سے دہشت گردی کا کینسر ختم کیا، ہماری افواج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دیں۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے اپنے دور میں کامیابیاں حاصل کیں۔ وزارت داخلہ کا بھی اس میں بہت اہم کردار ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ قومی اندرونی سیکیورٹی کی ذمہ داری وزارت داخلہ کی ہے، پاکستان نے کئی عشروں سے جاری دہشت گردی پر قابو پایا۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ اے پی ایس کا واقعہ بہت بڑا سانحہ تھا، نیشنل ایکشن پلان بنایا گیا اوردہشتگ ردی پر قابو پایا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال نے کہا تھا کہ موجودہ حکومت نے ہسنتا بستا پاکستان 2 سال میں اجاڑ دیا۔مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ثابت ہو گیا قومی احتساب بیورو (نیب) شواہد کے بغیر لوگوں کو گرفتار کرتا ہے، کورونا سے ٹھیک ہونے کے باوجود آج عدالت میں پیش ہوا۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صحت میں بہتری آئی ہے۔ موجودہ حکومت ایک ایک شعبے کو تباہی کی طرف لے جا رہی ہے اور ہسنتا بستا پاکستان 2 سال میں اجاڑ دیا۔احسن اقبال نے کہا کہ حکومت جس سی پیک کی بات کر رہی ہے وہ ہمارے دور کا تحفہ ہے۔ آپ لوگوں کا بھی احتساب کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے فوڈ سیکیورٹی کے ساتھ ملک حکومت کے حوالے کیا تھا۔ ہمارے دور میں صنعتیں ترقی کر رہی تھیں۔ مسلم لیگ ن دور میں ہم 5.5 گروتھ ریٹ دے کر گئے تھے اور ہم ملک سے لوڈ شیڈنگ ختم کر کے گئے تھے۔

مزیدخبریں