اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان ون ٹو ون ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ، پاکستان اور افغانستان کا دوستی کا نیا باب شروع کرنے پر اتفاق ، دونوں ممالک میں وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور افغان صدر اشرف غنی کے درمیان ون ٹو ون ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ، پاکستان اور افغانستان کا دوستی کا نیا باب شروع کرنے پر اتفاق ، دونوں ممالک میں وفود کی سطح پر بھی مذاکرات ہوئے۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تمام ہمسایہ ممالک سے برادرانہ تعلقات کے وژن پر قائم ہیں ، پاکستان افغانستان کے ساتھ بہترین تعلقات چاہتا ہے ، پاکستان افغانستان کے اندر نتیجہ خیز مذاکرات کی حمایت کرے گا ۔ پاکستان افغان امن عمل کی ذمہ داری کے طور پر حمایت جاری رکھے گا ،