تحریک انصاف کی حکومت نے ملک بھر سے بجلی چوری کا خاتمہ کیا:عمر ایوب

05:39 PM, 27 Jun, 2019

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ملک بھر سے بجلی چوری کا خاتمہ کیا اور چوروں کو گرفتار کیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سینئر رہنما عمر ایوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ملک سے بجلی چوری کا خاتمہ کیا اور چوروں کو حراست میں لے کر نئی مثال قائم کی ہے ۔

انھوں نے کہا کہ سابق دور میں دودھ اور شہد کی نہرین بہہ رہی تھیں ؟ موجودہ حکومت نے سابق حکومت کے بجلی کے بقایاجات ادا کیے ، ہم نے بجلی چوروں کو پکڑا ، گیس کی قیمتوں کا اطلاق 45 فیصد صارفین پر نہیں ہو گا۔

مزیدخبریں