اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کا موجودہ وزیراعظم چھپکلی سے ڈرتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں پیشی کے بعد صحافی نے سابق صدر آصف زرداری سے سوال کیا کہ چھپکلی سے کونسا وزیراعظم ڈرتا ہے؟
اس پر آصف زرداری بولے، آپ کا موجودہ وزیراعظم ڈرتا ہے، اس وزیراعظم کو ایک دن تھانے میں بند کرو اور ایک چھپکلی چھوڑو پھر دیکھو کیسے ٹھیک ہوتا ہے۔
صحافی نے پھر سوال کیا کہ لگتا ہے آپ عدالتی نظام اور نیب کی تربیت کر رہے ہیں، اس سوال پر آصف زرداری نے کہا میں ان کی تربیت کیا کروں گا یہ صدیوں سے ایسے ہی ہیں۔