اسلام آباد: اداکارہ وینا ملک کا کہنا ہے کہ وہ صاف بات کرنے کی عادی ہیں اور کسی کی دھمکیوں سے نہیں ڈرتیں ۔
اپنے ٹویٹ میں وینا ملک نے کہا کہ ان کے خلاف کیس دائر ہونے کے بعد انہیں دھمکیاں بھی مل رہی ہیں لیکن ان دھمکیوں سے انہیں کوئی ڈر نہیں لگتا ہے کیونکہوہ سچ بولنے کی عادی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بڑے سےاستدانوں کا احتساب کرنے کے لئے وہ اپنے ملک کے ساتھ کھڑی ہیں اور ہر اس اقدام کی حماےت کرتی ہیں جس سے ملک مضبوط ہوتا ہے۔