وکٹ مشکل تھی،نیوزی لینڈ کیخلاف کیریئر کی بہترین اننگز کھیلی، بابر اعظم

11:05 AM, 27 Jun, 2019

برمنگھم: کیویز کو تگنی کا ناچ نچوانے والے بابر اعظم نے میچ کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے کیریئر کی بہترین اننگز تھی،وکٹ مشکل تھی اور دوسری اننگز میں گیند سپن ہورہی تھی۔

قومی بیٹسمین نے کہا کہ میچ کو اختتام تک لے کر جانے کا منصوبہ تھا اور ہم نے میدان پر اپنا 100 فیصد دیا۔


بابر اعظم نے کہا کہ اننگز کی شروعات میں ہماری کوشش تھی کہ فرگوسن کو وکٹ نہ دیں تاہم جب سینٹنر باﺅلنگ کرنے آئے تو ہم نے فیصلہ کیا کہ انہیں وکٹ نہیں دیں گے اور بعد میں تیز گیند بازوں کے خلاف رنز سکور کرلیں گے۔

انہوں نے میدان پر شائقین کی حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔اب پاکستان کا 29 جون کو افغانستان جبکہ پانچ جولائی کو بنگلہ دیش کے خلاف میچ ہے۔

مزیدخبریں