ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 3 ہزار رنز،بابر اعظم پہلے ایشین بلے باز بن گئے

ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 3 ہزار رنز،بابر اعظم پہلے ایشین بلے باز بن گئے

برمنگھم: گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے ہیرو بابر اعظم ون ڈے کرکٹ میں 3 ہزار رنز بنانے والے ایشین بلے باز بن گئے جبکہ ہاشم آملہ کے بعد دنیا کے دوسرے تیز ترین بیٹسمین بھی بن گئے۔

تفصیلات کے مطابق بابراعظم نے یہ سنگ میل نیوزی لینڈ کے خلاف ورلڈ کپ کے 33ویں اور اہم میچ میں حاصل کیا۔ 3 ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے بابر نے 68 اننگز کھیلیں۔جنوبی افریقہ کے بلے باز ہاشم آملہ نے یہ سنگ میل 57 اننگز میں پورا کیا تھا۔

بابر پاکستان کی جانب سے تیز ترین 3 ہزار رنز بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔ انضمام الحق نے اتنے رنز بابر کے مقابلے میں 19 زیادہ اننگز میں پورے کیے تھے۔نیوزی لینڈ کے خلاف میچ سے قبل بابر کی ون ڈے کرکٹ میں 51 رنز کی اوسط تھی، وہ اب تک نو سنچریاں اور 14 نصف سنچریاں سکور کرچکے ہیں۔