(ن) لیگی رہنما سردار مہتاب عباسی کا رشتہ داروں سمیت الیکشن سے دست برداری کا اعلان

11:27 PM, 27 Jun, 2018

ایبٹ آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما سردار مہتاب عباسی نے ٹکٹ نہ ملنے پر پارٹی سے ناراضی کے بعد انتخابات 2018 سے دست برداری کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کے لیگی رہنما سردار مہتاب عباسی این اے 15 کے لیے ٹکٹ نہ ملنے پر مسلم لیگ کی اعلیٰ قیادت سے شدید ناراض ہوگئے تھے۔خیال کیا جا رہا تھا کہ ناراض رہنما سابق مشیر ہوابازی اپنے حلقے سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑیں گے لیکن انھوں نے انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

الیکشن سے دست برداری کے اعلان میں ناراض رہنما کے قریبی رشتہ بھی شامل ہیں، عباسی کے بیٹے شمعون یار خان قومی اسمبلی کے حلقے 16 اور کزن صوبائی اسمبلی کے حلقے 36 سے الیکشن نہیں لڑیں گے۔ایبٹ آباد کے سردار شہر یار خان اور سردار فرید نے بھی پارٹی ٹکٹ واپس کردیے، جس کے بعد ن لیگ کے مسائل میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، اس سے قبل پی کے 37 سے سردار اورنگزیب ، پی کے 38 سے ارشد اعوان اور پی کے 39 سے عنایت خان نے ٹکٹ واپس کیے تھے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: شاہد خاقان عباسی نے اپیلٹ ٹربیونل کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان کردیا
 
 واضح رہے کہ مسلم لیگ ن الیکشن سے پہلے انتشار کا شکار ہوگئی ہے، چوہدری نثار، زعیم قادری اور چوہدری عبدالغفور کے بعد دیرینہ ساتھیسردار مہتاب نےعلم بغاوت بلند کرکے نون لیگ کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ امیرمقام کے کہنے پر سردار مہتاب کو ٹکٹ نہیں دیا گیا، جس پر وہ پارٹی سے ناراض ہوگئے تھے، ان کی جگہ مرتضیٰ عباسی کو ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے این اے 154ملتان سےسکندر حیات بوسن کو ٹکٹ نہ دینے کا حتمی فیصلہ کرلیا
 
 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں
 

مزیدخبریں