دفتر خارجہ کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر غیر ملکی سفارتکاروں کو بریفنگ

10:05 PM, 27 Jun, 2018

اسلام آباد :دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہاہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے اور اس طر ح بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کا بھی مرتکب ہورہاہے ۔

گزشتہ روز دفتر خارجہ میں اسلام آباد میں موجود غیر ملکی سفارتکاروں کو مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی رپورٹ پر بریفنگ دی گئی ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دفتر خارجہ میں ہونے والے اجلاس کی صدارت وزیر خارجہ نے کی ۔

یہ بھی پڑھیئے:مریم نواز نے اپنا انتخابی حلقہ تبدیل کر لیا ، NA-127 سے الیکشن لڑیں گی
 
 
غیر ملکی سفارت کاروں اور اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے نمائندے کو بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم کر کے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے،اقوام متحدہ کی رپورٹ میں واضح کہا گیا ہے بھارت مقبوضہ کشمیر میں بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی پہلی باضابطہ رپورٹ میں بالخصوص کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم سے پردہ اٹھایا گیا ہے ترجمان دفتر خارجہ نے سفارتکاروں کو کشمیر میں بھارتی جارحیت اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے متعلق ویڈیو رپورٹ پیش کی۔

رپورٹ میں جون2016ءسے اپریل 2018ءتک مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور پیش آنیوالے واقعات پر بریف کیا گیا جبکہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں انسانی حقوق پر تحفظات بھی بریفنگ کا حصہ بنائے گئے ۔

ڈاکٹر محمد فیصل نے حال ہی میں معروف کشمیری صحافی شجاعت بخاری کے قتل کو غیر انسانی فعل قرار دیا، اس موقع پر نگران وزیر خارجہ عبداللہ حسین ہارون نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی کرنے رہا ہے، اب وقت آ گیا ہے کہ عالمی برادری کشمیریوں پر ہونے والے بھارتی مظالم بند کروانے میں اپنا کردار ادا کرے ۔

مزیدخبریں