شاہد خاقان عباسی نے اپیلٹ ٹربیونل کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان کردیا

09:12 PM, 27 Jun, 2018

اسلام آباد: تاحیات نااہلی کے بعد سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اثاثوں میں کوئی غلط بیانی نہیں کی،جتنے میں جائیداد خریدی گئی وہی مالیت لکھی۔
پروگرام " نیوز ٹاک " میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اپیلٹ ٹربیونل کا فیصلہ چیلنج کریں گے کیونکہ اپیلٹ ٹربیونل کے پاس 62 ون ایف کے تحت کارروائی کا اختیار نہیں۔
دوسری طر ف مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کریں گے الیکشن کمیشن کو ن لیگ کی شکایات کا نوٹس لینا چاہئے، شریف خاندان نے نیب میں 100 پیشیاں بھگتیں، میڈیا ٹرائل کے باوجود ن لیگ کی مقبولیت میں اضافہ ہوا، مخالفین مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: این اے 57 مری،الیکشن ٹریبونل نے شاہد خاقان عباسی کی تاحیات نااہلی کا فیصلہ جاری کردیا
 
 انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کے ووٹرز آج پہلے سے زیادہ متحرک ہیں۔ ہمارے امیدوار جیل سے بھی الیکشن لڑیں گے، عوام نوازشریف اور شہبازشریف کی خدمت کو ووٹ دیں گے، 25جولائی کوجیت شیرکی ہوگی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: زیرحراست(ن) لیگی رہنما قمر السلام کے بیٹے اور بیٹی کی سیاست میں انٹری
 
 مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایک پارٹی کالاڈلہ ہے،جس کیخلاف تحقیقات کوتالا لگا ہے، لاڈ لے کی فارن فنڈنگ ،ہیلی کاپٹرکیس کوتالا کیوں لگا؟ مطالبہ ہے کہ ہماری پارٹی کو شفاف میدان ملناچاہیے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں