اسلام آباد:نیب کی جانب سے (ن) لیگی امیدوار قمراسلام کی گرفتاری کے بعد 12سالہ بیٹے سالار اور بیٹی اسوہ السلام نے انتخابی مہم چلانے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد بدھ کو قمر السلام کے بیٹے سالار قمر اور صاحبزادی اسوہ قمر نے بھی سیاست میں انٹری دے دی ہے۔
سالار قمر اور اسوہ قمر آج ایک قافلے کی صورت میں راو لپنڈی کچہری پہنچے۔اس موقع پر ن لیگ کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔جنہوں نے قمر السلام کے بچوں کا پرجوش طریقے سے استقبال کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسوہ قمر کا کہنا تھا کہ یہ جلسہ نواز شریف کا جلسہ ہے اور یہ قافلہ نواز شریف کا قافلہ ہے۔روک سکو تو روک لو۔
یہ خبر بھی پڑھیں: این اے 57 مری،الیکشن ٹریبونل نے شاہد خاقان عباسی کی تاحیات نااہلی کا فیصلہ جاری کردیا
اس موقع پر اسوہ قمر نے " ووٹ کو عزت دو " کے نعرے بھی لگوائے۔ قمر السلام کے 12 سالہ بیٹے سالار نے اعلان کیا ہے کہ چوہدری نثار کے مقابلے میں اپنے والد کی انتخابی مہم بھرپور انداز میں چلائیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ سب سے درخواست ہے کہ آپ سب میری طاقت بنیں۔انہوں نے کہا کہ انشا اللہ ہم الیکشن ہرحال میں جیتیں گے۔ بیٹی اسوہ اسلام نے اعلان کیا کہ وہ اپنے والد کی بھرپورانتخابی مہم چلائیں گی۔
یہ خبر بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے این اے 154ملتان سےسکندر حیات بوسن کو ٹکٹ نہ دینے کا حتمی فیصلہ کرلیا
یاد رہے راولپنڈی میں این اے 59 میں مسلم لیگ ن کے امیدوارقمر السلام کونیب نے گرفتار کرلیا تھا،انجینئر قمر سلام مسلم لیگ ن کی جانب سے آزاد امیدوار چوہدری نثار کے مدمقابل امیدوار تھے۔ انجینئرقمرالسلام اپنے حلقے کے مقبول ترین لیڈر ہیں۔ انہوں نے بطور رکن پنجاب اسمبلی پنجاب بھر میں ووٹوں میں لیڈ لی تھی۔حلقے کے مقبول ترین رہنما انجینئرقمرالسلام کونیب نے اس سے پہلے کبھی نوٹس بھیجا نہ ہی طلب کرکے شامل تفتیش کیا۔لیکن اب انہیں اچانک بلا کرگرفتار کرلیا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں