اسلام آباد: این اے 57 مری، الیکشن ٹریبونل نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی تاحیات نااہلی کا فیصلہ جاری کردیا۔
تحریری فیصلہ الیکشن ٹریبونل کے سربراہ جسٹس عبادالرحمان لودھی نے جاری کیا، فیصلہ میں کہا گیا کہ شاہدخاقان عباسی ووٹرزسے حقائق اورمکمل معلومات چھپانے کے مرتکب ہوئے، ان کے بیان حلفی میں واضح تضاد ہے، لہذا سابق وزیراعظم صادق اورامین نہیں رہے ۔ وہ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر پورانہیں اترتے۔ یہ ٹریبونل قانون کے تحت کورٹ آف لا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے این اے 154ملتان سےسکندر حیات بوسن کو ٹکٹ نہ دینے کا حتمی فیصلہ کرلیا
واضح رہے کہ 25 جون کو ایپلٹ ٹریبونل نے این اے 57 پرسابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے کاغذات منظور کیے جانے کے خلاف درخواست پر ان کے وکیل کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: صاف شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے پوری ذمہ داری کے ساتھ فرائض انجام دیئے جائیں گے: آرمی چیف
گزشتہ روز شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کاعذات نامزدگی میں ٹیمپرنگ نہیں کی گئی اور میرے وکیل نے عدالت کے سامنے اضافی معلومات پیش کی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے بیان حلفی کی وجہ سے مسئلہ پیدا ہوا جس کی ضرورت نہیں تھی۔ حلف نامے سے مشکلات پیدا ہو رہی ہے اور پہلے بھی کہا تھا کہ الیکشن کے فیصلے عدالت نہیں عوام کرتے ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں