روس نے اتحادی ہونے کے باوجود شام میں ایران کی پیٹھ میں دو بار چھرا گھونپا: مشیر ایرانی وزیرخارجہ 

روس نے اتحادی ہونے کے باوجود شام میں ایران کی پیٹھ میں دو بار چھرا گھونپا: مشیر ایرانی وزیرخارجہ 
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

تہرا ن: ایرانی وزیرخارجہ محمد جواد ظریف کے مشیر علی خرم نے شام میں روسی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ روس نے اتحادی ہونے کے باوجود شام میں ایران کی پیٹھ میں دو بار چھرا گھونپا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جواد ظریف کے مشیر علی خرم کا حکومت پر زور دیتے ہوئے کہناتھا کہ وہ جوہری معاہدے کے حوالے سے یورپی یونین کی یقین دہانیوں پر اعتماد نہ کرے۔جنیوا میں اقوام متحدہ میں ایران کے سابق سفیر نے خبردار کیا کہ تہران پر عالمی دباؤ میں مزید اضافے کا امکان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم مشکل اور تکلیف دہ ایام کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے این اے 154ملتان سےسکندر حیات بوسن کو ٹکٹ نہ دینے کا حتمی فیصلہ کرلیا
 

علی خرم کا کہنا تھا کہ امریکا نے ایران کو ختم کرنے کے لیے تین مراحل پر مشتمل پلان تیار کیا ہے۔ امریکا ایران پر سخت ترین اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کے بعد ایران کا محاصرہ کرنے اور تیل برائے خوراک کے پروگرام پر مجبورکررہا ہے، امریکا ایران کو ماضی کے عراق میں بدلنا چاہتا ہے اور تیسرے مرحلے میں ایران کومعاشی طور پر دیوالیہ کرنے کے بعد فوجی طاقت کے استعمال کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: شہباز شریف کا کراچی کو کرانچی کہنا مہنگا پڑ گیا
 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں