اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے این اے 154ملتان سےسکندر حیات بوسن کو ٹکٹ نہ دینے کا حتمی فیصلہ کرلیا، بنی گالہ کے باہر دھرنا دینے والے احمد حسین ڈیہڑ کو پارٹی ٹکٹ کا گرین سگنل دے دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ نے این اے154 ملتان سے سکندر حیات بوسن کو ٹکٹ نہ دینے کا حتمی فیصلہ کر لیا ، اس حلقے سے شاہ محمود قریشی گروپ کے احمد حسین ڈیہڑ کو پارٹی ٹکٹ کا گرین سگنل دے دیا گیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں: صاف شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے پوری ذمہ داری کے ساتھ فرائض انجام دیئے جائیں گے: آرمی چیف
دوسری جانب پی ٹی آئی بلوچستان کے صدر سردار یار محمد رند نے اپنے خلاف آنے والے اپیلٹ ٹربیونل کے فیصلے کو بلوچستان ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔
ادھر پی ایس 6 سے پیپلز پارٹی کے رہنما شبیر خان بجرانی نے پارٹی سے راہیں جدا کرتے ہوئے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا، شبیر بجارانی کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے انہیں کشمور کی سیٹ سے محروم کردیا ، اب پارٹی کے ساتھ چلنا ممکن نہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: شہباز شریف کا کراچی کو کرانچی کہنا مہنگا پڑ گیا
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں