بنوں: بنوں اپلیٹ ٹربیونل نے سیتاوائٹ کیس میں عمران خان کے حق میں فیصلہ دے دیا۔عمران خان کو حلقہ این اے 35 پر انتخابات لڑنے کیلئے اہل قرار دیا۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کیخلاف کیس کی سماعت جسٹس عبدالشکور نے کی۔ عمران خان کی طرف سے کیس کی پیروی یونس خان وزیر ایڈووکیٹ اور ملک سلمان غزنوی ایڈووکیٹ نے کی۔
ان کے مدمقابل جسٹس ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار انعام اللہ وزیر کی طرف سے عبدالرشید محسود ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔
مزید پڑھیں: شاہد خاقان عباسی این اے 57 سے نااہل قرار
دونوں طرف سے دلائل مکمل ہونے کے بعد اپلیٹ ٹربیونل نے عمران خان کے خلاف دائر درخواست مسترد کر کے اہل قرار دے دیا۔
خیال رہے عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلوں پر سماعت کا آج آخری روز ہے اور ایپلٹ ٹریبونلز نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو این اے 53 اسلام آباد ٹو اور کراچی کے این اے 243 سے الیکشن لڑنے کے لیے اہل قرار دے دیا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں