راولپنڈی: راولپنڈی کے الیکشن ٹریبونل نے تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کے این اے 67 جہلم سے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے۔
جسٹس اینڈ ڈیمو کریٹک پارٹی کے امیدوار فخر عباس کاظمی کا فواد چوہدری کے خلاف دائر درخواست میں کہنا تھا کہ فواد چوہدری نے زرعی ٹیکس ادا نہیں کیا اور ان کا شناختی کارڈ میں نام فواد احمد لکھا ہے۔
مزید پڑھیں: شاہد خاقان عباسی این اے 57 سے نااہل قرار
الیکشن ٹریبونل نے فخر عباس کاظمی کی فواد چوہدری کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے۔
خیال رہے عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلوں پر سماعت کا آج آخری روز ہے اور ایپلٹ ٹریبونلز نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو این اے 53 اسلام آباد ٹو اور کراچی کے این اے 243 سے الیکشن لڑنے کے لیے اہل قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: مشیر قومی سلامتی جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے عہدے سے استغفیٰ دے دیا
ادھر الیکشن ٹریبونل نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور امیدوار شوکت یوسفزئی کو عام انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔ رہنم اتحریک انصاف شوکت یوسفزئی پی کے 23 شانگلہ سے امیدوار ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں