مشیر قومی سلامتی جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے عہدے سے استغفیٰ دے دیا

مشیر قومی سلامتی جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے عہدے سے استغفیٰ دے دیا
کیپشن: نگراں وزیراعظم ناصرالملک نے ناصرخان جنجوعہ کا استعفیٰ منظور کر لیا۔۔۔فائل فوٹو

اسلام آباد: ترجمان نیشنل سیکیورٹی ڈویژن کی جانب سے جاری بیان میں ناصر جنجوعہ کے استعفے سے متعلق تصدیق کر دی گئی ہے۔

‏نگراں وزیراعظم ناصرالملک نے ناصرخان جنجوعہ کا استعفیٰ منظور کر لیا۔

یاد رہے 23 اکتوبر 2015 کو سابقہ حکومت نے ریٹائرڈ لیفٹننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ کو قومی سلامتی کا مشیر (این ایس اے) مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔ اس سے پہلے یہ عہدہ سرتاج عزیز کے پاس تھا جو اس وقت خارجہ امور کے مشیر بھی تھے۔

مزید پڑھیں: تحریک لبیک کے آصف جلالی الیکشن لڑنے کیلئے نااہل قرار

لیفٹننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ ریٹائرمنٹ سے قبل کور کمانڈر سدرن کمانڈ (کوئٹہ) تعینات تھے۔ انہوں نے  3 اکتوبر 2015 کو سدرن کمانڈ کا چارج میجر جنرل عامر ریاض کے سپرد کیا تھا.

جنرل جنجوعہ 2013 سے کوئٹہ میں کور کمانڈر تعینات تھے اور   اس وقت عمومی رائے تھی  کہ ان کی تعیناتی کے دوران بلوچستان میں امن کا قیام کسی حد تک ممکن ہو سکا جبکہ انہوں نے ہی صوبے میں بیرونی مداخلت کم کرنے میں مرکزی کردار ادا کرکے عسکریت پسندوں کی کارروائیوں کو کنٹرول کیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں