فرحان سعید تحریک انصاف کا نیا آفیشل گانا گائیں گے

11:06 AM, 27 Jun, 2018

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کی انتخابی مہم بھرپور جوش و جذبے سے جاری ہے اور ایسے میں پی ٹی آئی نے گلوکار فرحان سعید کا انتخاب کر لیا ہے جو کارکنوں اور ووٹروں کا لہو گرمانے کے لیے پارٹی کا نیا آفیشل گانا گائیں گے۔

گزشتہ روز فرحان سعید نے بنی گالا میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اور الیکشن مہم 2018 کا آفیشل گانا گانے کے لیے ان پر اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

فرحان سعید نے ٹوئٹر پر ملاقات کی تصاویر بھی شیئر کیں اور کہا کہ وہ عمران خان اور پی ٹی آئی کے شکرگزار ہیں کہ انتخابی مہم کا آفیشل گانا گانے کے لیے ان پر بھروسہ کیا گیا۔

گلوکار نے مزید لکھا کہ وہ پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کی کوششوں اور سپورٹ کو بھی سراہتے ہیں۔

واضح رہے کہ فرحان سعید متعدد سپر ہٹ گانے گا چکے ہیں جن میں، ’سجنی‘، ’تھوڑی دیر‘، ’دل ہوا پنچھی‘، ’ہلکا ہلکا سرور‘ اور دیگر شامل ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں