لاہور اور گردو نواح میں وقفے وقفے سے بارش جاری

10:36 AM, 27 Jun, 2018

لاہور: لاہور اور گردو نواح میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ صوبائی دارالحکومت میں بارش سے موسم سہانا ہو گیا۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹے بارش جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

پری مون سون کی بارش نے موسم رنگین بنا دیا۔ لاہور اور گردو نواح میں بارش کے بعد ہر چیز دھل کر نکھر گئی۔ رات گئے موسلا دھار بارش ہوئی، گرمی کی شدت کم ہونے پر شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔

مزید پڑھیں: 'دنیا کی طاقتور افواج کی 17 سال جنگ بھی افغان مسئلہ حل نہیں کر سکی'
 

میاں چنوں، فیصل آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی آسمان سے گرتی بوندوں نے گرمی کو بھگا دیا۔

دوسری طرف کراچی والوں کیلئے بھی اچھی خبر ہے، جمعرات کو رم جھم ہو گی جس سے موسم بدل جائے گا۔ ڈائریکٹر میٹ عبدالرشید کا کہنا ہے کہ 28 جون کو شہر قائد میں برسات کا امکان ہے تاہم بارشوں کا سلسلہ فی الحال شروع نہیں ہو رہا۔ جولائی میں مون سون کا آغاز ہو گا۔

سندھ کے دیگر شہروں میں بھی 29 اور 30 جون کو بارش متوقع ہے۔ کراچی میں گزشتہ روز سے مختلف علاقوں میں بوندا باندی بھی جاری ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں