ہالینڈ نے عوامی مقامات پر نقاب پر پابندی لگا دی

08:56 AM, 27 Jun, 2018

ایمسٹرڈیم: ہالینڈ کے ایوان زیریں کے بعد ایوان بالا نے بھی نقاب پر پابندی کابل منظور کر لیا جس کے بعد کئی عوامی مقامات پر نقاب پر پابندی لگادی گئی ہے۔

بل کی منظوری کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ، تعلیمی ادارے، صحت کے ادارے اور اسپتالوں میں نقاب پر پابندی ہو گی۔

 

مزید پڑھیں: بکنگھم پیلس میں 3 نوجوان پاکستانیوں کیلئے ینگ لیڈرز کا اعزاز

دائیں بازو کے لیڈر گیرٹ ولڈرز نے نقاب پر پابندی سے متعلق بل کی منظوری کے بعد ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ملک میں ڈی اسلامائزیشن کی جانب پہلا قدم ہے۔ اگلا اقدام نیدرلینڈز کی تمام مساجد کو بند کرنا ہو گا۔

واضح رہے کہ بیلجیم، فرانس، ڈنمارک اور اسپین سمیت 13 یورپی ملک پہلے ہی نقاب پر پابندی لگا چکے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں