امریکہ : دنیا کے سب سے بڑے اور مقبول ترین سرچ انجن ”گوگل “ نے بچوں کے لیے ’کڈل‘ نامی نیا سرچ انجن اور یوٹیوب ایپ متعارف کردیا ہے جس کا مقصد بچوں کو تعلیم و تدریس کے علاوہ مثبت تفریح اور رہنمائی فراہم کرنا ہے۔
سرچ انجن کے ہوم پیج پر ویب، امیج، نیوز اور ویڈیوز کے علاوہ ”انسائیکلوپیڈیا“ کا ایک لنک بھی دیا گیا ہے جس پر کلک کرتے ہی ’کڈل‘ آپ کو بچوں کیلئے گوگل انسائیکلو پیڈیا کے پیج پر پہنچا دیتا ہے جہاں سرچ باکس کے علاوہ مختلف عنوانات کی ایک طویل فہرست بھی موجود ہے۔
گوگل کا دعوی ہے کہ اس کے انسائیکلو پیڈیا میں 7 لاکھ سے زائد معلوماتی تحریریں رکھی گئی ہیں جو بہت ہی ا?سان اور سادہ انگریزی زبان میں ہیں۔اگر آپ اپنی مطلوبہ اینٹری سے واقف ہیں تو فہرست میں اس پر کلک کرسکتے ہیں اور اگر دشواری محسوس کر رہے ہیں تو سرچ باکس میں مطلوبہ نام ٹائپ کرکے متعلقہ لفظ کے بارے میں مضامین تلاش کرسکتے ہیں۔