پشاور: عید کے موقع پر کھلونوں سے کھیلنا بچوں کا شوق ہوتا ہے لیکن بچوں کے کھیلنے کے اس شوق میں جب کھلونا بندوق بن جائے تو بچوں کی ذہنیت پر اس کے دور رس نتائج برآمد ہوتے ہیں۔
عید کے موقع پر دوسرے کھلونوں کی بجائے بچوں کے ہاتھوں میں جب کھلونا بندوق کوئی دیکھتا ہے تو سرکار کی کھلونا بندوقوں پر پابندی کے تمام دعووں کی قلعی کھل جاتی ہے۔
دہشتگردی اور اس کے اثرات معاشر ے میں بڑوں کے ذریعے بچوں میں اس حد تک سرائیت کرچکی ہے کہ کھلونا بندوق اب ایک عام سا کھلونا بن گیا ہے۔
پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں عید کے موقع پر لاکھوں کی تعداد میں کھلونا بندوقیں فروخت کی گئی اور یہ کام رات کی تاریکی میں نہیں ۔ دن دیہاڑے بیچ بازار کیا گیا۔
یاد رہے کہ جنوبی وزیرستان میں کھلونا بم پھٹنے سے 7 بچے جاں بحق اور 2 زخمی ہو ئے، دھماکے میں زخمی ہونے والے ایک بچے کو طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیاگیا۔