اسلام آباد: موسم کے خراب ہونے کے بعد آرمی چیف کا دورہ پاراچنار تاخیرکاشکارہوگیا۔بارش کے باعث آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کاہیلی کاپٹر پارا چنار نہ جاسکا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف موسم ٹھیک ہوتے ہی پارا چنار جائیں گے۔پاک فوج پارا چنار کے شہدا وزخمیوں کے لواحقین اور قبائلی عمائدین سے مسلسل رابطے میں ہے۔
اس سے قبل فرقوں میں ہم آہنگی پیدا کرنےکے لئے 48 گھنٹوں میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مختلف مکاتب فکر کے علماء سے ملاقاتیں کی ۔آرمی چیف شہدا کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیلئے پاراچنار روانہ ہونا تھا جہاں وہ زخمیوں کی عیادت بھی کریں گے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مختلف مکاتب فکر کے علماء سے ملاقاتیں کیں،علماءنےآرمی چیف کو مذہبی ہم آہنگی کیلیےمکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔