ایئر چیف مارشل سہیل امان نے سانحہ احمد پور شرقیہ کے زخمیوں کی عیادت کی

02:30 PM, 27 Jun, 2017

نیوویب ڈیسک

لاہور: ایئر چیف مارشل سہیل امان بھی  آج سانحہ احمد پور شرقیہ کے زخمیوں کی عیادت کے لیے ہسپتال پہنچے ۔ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے لاہور کے جناح ہسپتال کا دورہ کیا اوراحمد پور شرقیہ میں جھلس کر زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی ۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔انہوں نے زخمیوں کے علاج معالجے کے حوالے سے ڈاکٹروں سے معلومات بھی لیں۔

ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی عیادت کر تے ہوئے ایئر چیف سہیل امان کا کہنا تھا کہ مشکل کی گھڑی میں پاک فضائیہ آپ کے ساتھ ہے اور ہر قسم کی امداد آپ تک پہنچانے کو یقینی بنائے گی ۔

مزیدخبریں