سانحہ احمد پور شرقیہ : عید کے دوسرے روز بھی فضا سوگوار ،اب تک 15زخمی چل بسے

12:02 PM, 27 Jun, 2017

نیوویب ڈیسک

ملتان: نشتر ہسپتال ملتان کے برن یونٹ میں زندگیاں لمحوں کی محتاج ہونے لگیں۔ عید کے دوسرے روز بھی فضا سوگوار برن یونٹ میں ایک اور زخمی چل بسا مرنے والوں کی مجموعی تعداد پندرہ ہو گئی۔ ملتان نشتر اسپتال کے برن یونٹ میں کُل 59 افراد کو لایا گیا۔ زیر علاج 43 جھلسے ہوئے افراد میں سے 15 کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

زیر علاج تمام مریضوں کے جسم ساٹھ سے ستر فیصد تک جھلسےہوئے ہیں ، چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجواہ اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے برن یونٹ میں مریضوں کی عیادت کی مریضوں کو ہر ممکن طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں ، جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مریضوں کے لواحقین کو مفت کھانا اور رہائش فراہم کیا جا رہا ہے۔
سانحہ احمد پور شرقیہ کے 36 زخمی بہاول وکٹوریہ اسپتال میں داخل ہیں جبکہ دس افراد کی حالت تشویشناک ہے ۔ سانحہ احمد پور شرقیہ میں جھلس کر شدید زخمی ہونے والے افراد کا علاج معالجہ لاہور جناح ہسپتال کے برن سنٹر میں جاری ہے ۔ سانحے میں جھلسنے والے 23افراد میں ایک خاتون اور آٹھ بچے بھی شامل ہیں۔ برن یونٹ میں لائے گئے مریضوں میں سے بیشر ستر فیصد سے زائد سربراہ برن سنٹر پروفیسر ڈاکٹر معظم تارڑ کے مطابق چھ مریض آئی سی یو گیارہ مریض برن وارڈ،جبکہ چھ مریضوں کو پرائیویٹ رومز میں رکھا گیا ہے.

مزیدخبریں