بیوروکریٹس، ججز، پارلمینٹرینز سمیت سب کی مفت بجلی اور  پٹرول کی سہولت ختم کر نے پر غور

08:31 PM, 27 Jul, 2024

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بیوروکریٹس، ججز، پارلمینٹرینز سمیت سب کی مفت بجلی اور  پٹرول کی سہولت ختم کر نے پر غور شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق  وزارت توانائی  نے  پلان تیارکیا ہے کہ  تمام سرکاری، نیم سرکاری اداروں میں مفت بجلی کی سہولت ختم کرن دی جائے  جبکہ بیوروکریٹس، ججز اور پارلمینٹرینز سمیت سب کی مفت بجلی بند کرنے کی بھی تجویز  زیر غور ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے وزارت توانائی نے آئی پی پیز کے خلاف ملک گیر آگاہی مہم کے بعد ایمرجنسی پلان تیار کیا ہے ، دوسرے مرحلے میں مفت پیٹرول کی سہولت بھی واپس لینے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع کا  مزید بتانا ہے کہ ملک اس وقت شدید مالی دباؤ اور بیرونی قرضوں تلے دبا ہوا، انقلابی اقدامات سے ہی مستقل ڈیفالٹ سے بچا جا سکتا، برآمدات 60 ارب ڈالر لے جانا ناگزیر ہو گیا۔

مزیدخبریں