وزیر داخلہ محسن نقوی کی جماعت اسلامی کے آئی پی پیز سے متعلق مطالبات کی حمایت

وزیر داخلہ محسن نقوی کی جماعت اسلامی کے آئی پی پیز سے متعلق مطالبات کی حمایت

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جماعت اسلامی کے آئی پی پیز سے متعلق مطالبات کی حمایت کردی۔

ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ کا کہناہےکہ دھرنا مظاہرین کے مطالبات کو درست مانتے ہیں۔محسن نقوی  نے  نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کو ٹیلی فون بھی کیا اور جماعت اسلامی کے مطالبات سے متعلق بات چیت کی۔

محسن نقوی کاکہناتھا کہ حکومت پوری سنجیدگی سے جماعت اسلامی سے  مذاکرات چاہتی ہے ۔

خیال رہے  حکومت سے مذاکرات کیلئے   جماعت اسلامی نے 10مطالبات  رکھے ہیں  جن میں   500یونٹ تک کے صارفین  کوبلوں میں 50فیصد تک رعایت   دینے   کا مطالبہ  بھی شامل ہے ،آئی پی پیزکے ساتھ کیپیسٹی پیمنٹ اور ڈالر میں ادائیگی کا معاہدہ ختم کرنے کامطالبہ بھی کیا گیا ہے ۔

اس کے علاوہ  پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کا خاتمہ اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی واپسی شامل ہے۔اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں 20فیصد  تک کمی کا تقاضہ  بھی جماعت اسلامی کے مطالبات کا حصہ ہے۔