طاہر انجم پر تشدد کا ڈراپ سین، لیگی اور پی ٹی آئی کارکن نے ذاتی مفاد کیلئے جھگڑے کا ڈرامہ رچایہ

11:08 AM, 27 Jul, 2024

لاہور: پنجاب اسمبلی کے سامنے ن لیگ کلچرل ونگ کے صدر کامیڈین طاہر انجم پر تشدد کا ڈراپ سین ہو گیا۔

پولیس تفتیش میں انکشاف ہوا کہ پاکستان تحریک انصاف کی کارکن انیلہ ریاض  عرف نیلی پری  اور لیگی کارکن طاہر انجم نے ذاتی مفاد کے لیے جھگڑے کا ڈرامہ رچایہ۔

پولیس ذرائع  کے مطابق ، کلوزسرکٹ فوٹیجز میں انیلہ ریاض کو طاہر انجم کے گھر آتا دیکھا گیا ہے۔ دونوں نے وقوعہ سے پہلے مل کر منصوبہ بنایا جبکہ انیلا ریاض طاہر انجم کے گھر سے رکشہ پر بیٹھ کر پنجاب اسمبلی پہنچی تھیں۔

پارٹی ذرائع کے مطابق انیلا ریاض پی ٹی آئی کی مخصوص نشست کی خواہش مند تھی جبکہ طاہر انجم مسلم لیگ ن میں اپنا گراف بہتر بنانا چاہتے تھے. 

مزیدخبریں