جسٹس (ر) مظہرعالم میاں خیل نے سپریم کورٹ کا ایڈ ہاک جج بننے پر رضا مندی ظاہر کردی

04:12 PM, 27 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: جسٹس ریٹائرڈ مظہرعالم میاں خیل نے سپریم کورٹ کا ایڈ ہاک جج بننے پر رضا مندی ظاہر کردی۔

 جوڈیشل کمیشن نے جسٹس ریٹائرڈسردار طارق مسعود اور جسٹس ریٹائرڈ مظہرعالم میاں خیل کو ایک سال کے لیے ایڈ ہاک جج تعینات کرنے کی سفارش کی تھی۔ صدر مملکت دونوں ایڈہاک ججز کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی منظوری دے چکے ہیں۔


جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل نے ایڈہاک جج سپریم کورٹ تعیناتی پر پہلے رضامندی جبکہ بعد میں معذرت کی تھی، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں دوبارہ مظہر عالم میاں خیل سے رائے لینے کا فیصلہ کیا تھا۔

مزیدخبریں