کل تک نیوٹرل ہونا جانور اور گالی تھا آج ان کو دوبارہ نیوٹرل ہونے کا کہہ رہا ہے: عظمیٰ بخاری

03:09 PM, 27 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری  کہتی ہیں کل تک نیوٹرل ہونا جانور اور گالی تھا آج ان کو دوبارہ نیوٹرل ہونے کا کہ رہے ہیں۔دو سال سے جو بہروپیا کہہ رہا تھا میں قوم کی جنگ لڑ رہا آج وہ پاؤں پکڑ رہا ہے۔ درجن بھر ناکام تحریکیں فلاپ بیانیے اور روزانہ کے کٹھ پتلی شو کے بعد سرنڈر کرنا ہی بنتا تھا۔ 

 عظمیٰ بخاری نے بیان میں کہا کہ  عوام منتظر ہیں 9 مئی کے ملزمان کو عدالتی نظام کب کیفر کردار تک پہنچانا ہے۔ 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ اور سہولت کاروں کو کوئی معافی نہیں ملنی۔ شہدا کے مجسمے جلا کر اپنے وقت کا فرعون معافیاں مانگ رہا ہے۔معافی کے پیغامات کوبانی پی ٹی آئی کی زبان میں این آر او کہتےہیں۔

عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا  تھا کہ فوجی تنصیبات پر حملے کروا کر شہدا کے مجسمے جلا کر اپنے وقت کا فرعون معافیاں مانگ رہا ہے۔محبت کی پینگیں بڑھانا اور معافی کے پیغامات کو عمران خان کی زبان میں این آر او کہتے ہیں۔ جس نے آج تک 9 مئی کے حملوں کی مزمت نہیں کی وہ جیل سے نکلنے کیلئے پنیترے بدل رہا ہے، کچھ دانشوروں کو بھی معلوم ہو گیا یہ جیل سے نکلنے کے لیے ہاتھ پاؤں مار رہا تھا۔ 

 شہداء کے مجسمے جلانے والے اور ان کا تمسخر اڑانے والے کسی رحم اور معافی کے مستحق نہیں ہیں، جن شہداء کے مجسمے جلائے انکے لواحقین آج بھی نظام عدل کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

مزیدخبریں