پاکستان پر غیرملکی قرضے ملکی  تاریخ کی بلند ترین سطح پر ، 130ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا

02:38 PM, 27 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پاکستان پر غیرملکی قرضے ملکی  تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے، قرضوں اور مالی ضمانتوں کا حجم 130ارب  ڈالر سے تجاوز کرگیا۔

دستاویزات  کے مطابق گزشتہ مالی سال کے 11ماہ میں پاکستان پر 5.9ارب ڈالر قرض کا بوجھ بڑھا۔ وفاقی حکومت پر غیرملکی قرضہ 84ارب ڈالر سے بڑھ کر86.3ارب ڈالر ہوگیا ، پاکستان پر مجموعی غیرملکی قرضہ 113.5ارب ڈالر سے بڑھ کر 118.4 ارب ڈالر ہوگیا۔

غرملکی قرض بشمول حکومتی ضمانتی قرض 124.3 ارب سے بڑھ کر 130.2ارب ڈالر ہوگا۔ پاکستان کے ذمہ ائی ایم ایف قرض 8.66ارب ڈالر ہوگیا، حکومتی ملکیتی اداروں کے زمہ غیرملکی قرضہ 7.82 ارب ڈالر ہوگیا۔  پاکستان کے بنکنگ سیکٹر پر ریرملکی قرضہ 6.94ارب ڈالر ہوگیا، پاکستان کے نجی شعبے پر غرملکی قرضہ 12.62ارب ڈالر ہوگیا۔ حکومتی ضمانتی قرضہ 11.82ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ 

مزیدخبریں