سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف منظم مہم کی تحقیقات کے لیے 5 رکنی جے آئی ٹی تشکیل

01:34 PM, 27 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف منظم مہم کی تحقیقات کے لیے 5 رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی گئی۔

سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف منظم چلانے والوں کی شامت آگئی،تحقیقات کے لیے 5  رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ۔

آئی جی اسلام آباد جے آئی ٹی کے سربراہ ہوں گے ۔  ڈائریکٹرایف آئی اے  سائبر کرائم بھی کمیٹی میں شامل  ہیں۔ڈائریکٹر سی ٹی ڈبلیو۔ اسلام آباد کے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کمیٹی کے ممبر ہوں گے، اسلام آباد سی ٹی ڈی کے ایس ایس پی بھی  اس کے ممبر ہوں گے۔ 

مزیدخبریں