برطانیہ کا عالمی عدالت میں اسرائیلی وزیراعظم کے وارنٹ کی درخواست کو چیلنج کرنے سے دستبردار ہونے کا اعلان

12:30 PM, 27 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

لندن: برطانوی وزیرِ اعظم کیئر سٹارمر  نے برطانیہ کے عالمی عدالت میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے وارنٹ کی درخواست کو چیلنج کرنے سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا۔

برطانوی وزیرِ اعظم کیئر سٹارمر کے ترجمان نے کہا ہے کہ ہمارا مؤقف ہے کہ یہ عدالت کا معاملہ ہے لہٰذا وہی فیصلہ کرے گی۔ عالمی اور ملکی سطح پر قانون کی حکمرانی اور اختیارات کی منتقلی پر یقین رکھتے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق چیف پراسیکیوٹر آئی سی سی نے اسرائیلی وزیراعظم اور وزیر دفاع کے جنگی جرائم پر وارنٹ کی درخواست دی ہے۔چیف پراسیکیوٹر نے حماس کے تین رہنماؤں کیلئے بھی ایسے ہی وارنٹ کی درخواست کی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کا مؤقف تھا اوسلو معاہدے کے تحت فلسطین اسرائیلیوں پر مجرمانہ دائرہ اختیار استعمال نہیں کرسکتا۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 39 ہزار سے بڑھ چکی ہے۔

مزیدخبریں