اسلام آباد: حالات معمول پر آنے لگے، کینٹینرز اور پولیس کی بھاری نفری کو ہٹا لیا گیا

12:21 PM, 27 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:  اسلام آباد میں حالات معمول پر آنے لگے۔اسلام آباد پولیس کی جانب سے سڑکوں پر رکھے گئے کینٹینرز ہٹا دیئے گئے جبکے ریڈ زون میں مظاہرین کو روکنے کے لیے کینٹنر اب بھی موجود ہیں،  گزشتہ روز تعینات کی جانے والی پولیس کی بھاری نفری کو بھی ہٹا لیا گیا۔

جماعت اسلامی کے دھرنے کے سبب بند ایکسپریس وے کھول دی گئی، ایکسپریس وے پر رکھے کنٹینرز روڈ سے ہٹا دیے گئے۔فیض آباد انٹرچینج پر کنٹینرز کو سڑک سے ہٹا کر سائیڈ پر رکھ دیا گیا، ایکسپریس وے کو ٹریفک کے لیے مکمل طور پر کھول دیا گیا۔

دوسری جانب جماعت اسلامی کا لیاقت باغ میں دھرنا آج دوسرے روز بھی جاری ہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق لیاقت باغ میں دھرنے کے باعث 4 متبادل راستے بنائے گئے ہیں، مری روڈ پر جنگ بلڈنگ یوٹرن سے موڑا گیا ہے۔


پولیس کا کہنا ہے کہ ڈی اے وی کالج چوک رسجہ بازار پر متبادل راستہ دیا گیا ہے، ایجوکیشن یوٹرن سے مری روڈ پر موڑا گیا ہے۔ٹریفک پولیس نے کہا کہ صدر کی طرف جانے والی سڑک کو راول روڈ کی جانب سے موڑا گیا ہے۔ دوسرے روز بھی راولپنڈی میں میٹرو بس سروس معطلی کے باعث شہریوں کو مشکلات سامنے کرنا پڑ رہا ہے۔

مزیدخبریں