خارجی نور ولی محسود کے گرد قانونی گھیرا تنگ، کال کا فارنزک ٹیسٹ کروا لیا گیا

11:49 AM, 27 Jul, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: خارجی نور ولی محسود اور احمد حسین عرف غٹ حاجی کے گرد قانونی گھیرا تنگ کر لیا گیا۔  نور ولی محسود اور احمد حسین عرف غٹ حاجی کی حال ہی میں منظر عام پر آنے والی فون کال پر قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا۔  

خارجی نور ولی محسود کی کال کا فارنزک ٹیسٹ کرا لیا گیا،جس میں ثابت ہو گیا کہ فون کال میں موجود آواز خارجی نور ولی محسود اور احمد حسین عرف غٹ حاجی کی ہے ۔

فون کال میں خارجی نور ولی محسود  احمد حسین عرف غٹ حاجی کو سرکاری املاک اور سکولوں پر حملوں کی ہدایات دے رہا ہے، خارجی نور ولی محسود کی جانب سے ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں گرلز سکول کو آئی ای ڈی لگا کر اڑا دیا گیا۔  اسی تناظر میں درس و تدریس کے شعبے سے منسلک ٹانک کے علاقے سے تعلق رکھنے والے ضعیف ٹیچر میرا جان کو بھی ٹارگٹ کلنگ کر کے قتل کر دیا گیا ۔

دہشت گردی کے میں ملوث دہشتگردوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔ نام نہاد شریعت کے لبادے میں چھپ کر مکروہ حرکات اور معصوم عوام کا خون بہانے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی۔

مزیدخبریں