اسلام آباد ہائیکورٹ ، آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کیلئے ججز کا ڈیوٹی روسٹر جاری

 اسلام آباد ہائیکورٹ ، آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کیلئے ججز کا ڈیوٹی روسٹر جاری

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ میں آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کرنے والے ججز کا ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا گیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق کی ہدایت پر ڈپٹی رجسٹرار نے ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کر دیا۔


آئندہ ہفتے 29 جولائی سے 2 اگست تک 6 ججز دستیاب ہوں گے جبکہ جسٹس محسن اختر کیانی کی تعطیلات کے بعد واپسی ہو گئی ہے۔آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کے لیے 6 سنگل اور 3 ڈویژن بینچز تشکیل دیے گئے ہیں۔

جسٹس محسن اختر کیانی 30 جولائی کو لاپتہ افراد کیسز کی سماعت کے لیے لارجر بینچ کی سربراہی کریں گے۔جسٹس ثمن رفعت امتیاز 29 جولائی سے 31 جولائی تک کیسز کی سماعت کریں گی۔جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان اور جسٹس بابر ستار تاحال موسم گرما کی تعطیلات پر ہیں۔

آئندہ ہفتے ضرورت کے پیش نظر خصوصی ڈویژن بینچ اور لارجر بینچ بھی دستیاب ہو گا۔

مصنف کے بارے میں