پنجاب میں مون سون بارشوں کا پانچواں سپیل کل سے شروع ہو گا

 پنجاب میں مون سون بارشوں کا پانچواں سپیل کل سے شروع ہو گا

لاہور: پنجاب میں مون سون بارشوں کا پانچواں سپیل کل سے شروع ہو گا ۔31 جولائی تک صونےمیں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

29 سے 31 جولائی کے دوران جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات ہیں جبکہ راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا ،ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، لاہور، فیصل آباد، ساہیوال اور گجرات ڈویژنز میں بھی مون سون بارشیں متوقع ہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کی جانب سے موسمی صورتحال کے بارے میں متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں