پیرس اولمپکس میں پاکستان اپنی مہم  آج  سے شروع کرے گا

پیرس اولمپکس میں پاکستان اپنی مہم  آج  سے شروع کرے گا

پیرس: پیرس اولمپکس میں پاکستان اپنی مہم  آج  سے شروع کرے گا۔ 

 پاکستان کے 2 ایتھلیٹس شوٹنگ کے مقابلوں میں ایکشن میں ہوں گے۔ دن ڈیڑھ بجے شوٹر گلفام جوزف 10 میٹر ایئرپسٹل کے ابتدائی راؤنڈ میں شریک ہوں گے۔مردوں کے 10 میٹر ایئر پسٹل مقابلوں میں گلفام سمیت 33 شوٹرز شرکت کریں گے۔

 کشمالہ طلعت خواتین کی 10 میٹر ایئرپسٹل ایونٹ میں ایکشن میں ہوں گی۔ان کا ایونٹ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر ساڑھے 3 بجے ہوگا۔ ٹاپ 8 کی جنگ میں کشمالہ طلعت کا 44 شوٹرز سے مقابلہ ہوگا۔

 کوالیفائی کرنے کی صورت میں دونوں کے فائنل راؤنڈز 28 جولائی کو ہوں گے۔

مصنف کے بارے میں