پاکستان اور چین کے خلاف بھارت کی مدد سے متعلق بل امریکی سینیٹ میں پیش

پاکستان اور چین کے خلاف بھارت کی مدد سے متعلق بل امریکی سینیٹ میں پیش

واشنگٹن:امریکی سینیٹ میں پاکستان اور چین مخالف بل پیش۔بل ریپبلکن سینیٹر مارکو روبیو نے پیش کیا، بل میں چین کے بڑھتے اثر و رسوخ اور پاکستان کی جانب سے مبینہ خطرات سے نمٹنے کے لیے بھارت کی مدد کا وعدہ کیا گیا۔

بل میں بھارت کے ساتھ اسرائیل، کوریا، جاپان اور نیٹو جیسے اتحادیوں جیسے برتاؤ پر زور دیا گیا ۔بھارت کے خلاف مبینہ اقدامات پر پاکستان کی امداد روکنے اور کانگریس کو آگاہ کرنے کی تجویز دی گئی۔

اس بل میں تجویز کیا گیا ہے کہ ’اگر پاکستان نے انڈیا کے خلاف دہشت گردی کی سرپرستی کی ہے تو اسے سکیورٹی امداد حاصل کرنے سے روکا جائے۔‘

مجوزہ بل انڈیا کو ’ٹیکنالوجی کی منتقلی‘ کی پرزور حمایت کرتا ہے اور امریکی انتظامیہ پر ’انڈیا کے ساتھ ایسا سلوک رکھنے، جیسا وہ جاپان، اسرائیل، جنوبی کوریا اور نیٹو ممبران جیسے امریکی اتحادیوں کی حیثیت رکھتا ہو‘ پر زور دیتا ہے۔

فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے رپبلکن سینیٹر مارکو روبیو جو 2011 سے اپنی نشست پر فائز ہیں، نے یہ بل جمعے کو پیش کیا، جسے بعد ازاں سینیٹ کی کمیٹی برائے خارجہ امور کو بھیج دیا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں