نگران وزیر اعظم،پیپلز پارٹی  اور  ن لیگ  کی کمیٹی نے   پانچ نام شیئر کردیے

نگران وزیر اعظم،پیپلز پارٹی  اور  ن لیگ  کی کمیٹی نے   پانچ نام شیئر کردیے

ڈیرہ اسماعیل خان:  نگران وزیر اعظم کے لیے پیپلز پارٹی  اور  ن لیگ  کی کمیٹی نے  پانچ پانچ نام شیئر کردیے۔ ملک میں اس وقت اسمبلیوں کی تحلیل اور نگران سیٹ اپ کی باتیں ہورہی ہیں۔ ن لیگ کی طرف کبھی  نگران وزیر اعظم کے لیے اسحاق ڈار کے نام کی قیاس آرائی ہوئی ۔ تاہم اب کہاجارہا ہےکہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے  نگران سیٹ اپ کے لیے پانچ پانچ  نام شیئر کردیے ہیں۔ 

اس بارے میں  وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی نے انکشاف کیا  نگران وزیر اعظم کیلئے پانچ پانچ نام پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی کمیٹی نے شیئر کر دئیے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ  ن لیگ بل براہ راست پارلیمنٹ میں لائی۔  ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا جس کی وجہ سے رضا ربانی نے احتجاجاً واک آؤٹ کیا، پیپلز پارٹی نگران حکومت کو منتخب حکومت جیسے اختیارات دینے کے حق میں نہیں۔

 نگران حکومت کا کام صرف الیکشن کرانا ہے، لیڈر شپ اور دیگر پارٹیوں سے مشاورت کے بعد نگران وزیر اعظم بنے گا۔  قانونی طور پر شہباز شریف نگران وزیر اعظم کی تعیناتی کیلئے اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض سے مشاورت کے پابند ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے جس رفتار سے ڈیرہ اسماعیل خان میں منصوبوں کے افتتاح کیے، اب فنڈز بھی اسی رفتار سے ریلیز کر دیں تاکہ ہمیں یقین آ جائے کہ شہباز شریف کے افتتاح سیاسی اور انتخابی نہیں بلکہ حقیقت تھے۔
 

مصنف کے بارے میں