لاہور: بہاولپور یونیورسٹی ویڈیوز سکینڈل میں بیٹے کے مبینہ طور پر ملوث ہونے کے حوالے سے وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کا رد عمل سامنے آ یا ہے۔
بہاولپور یونیورسٹی ویڈیوز سکینڈل میں مبینہ طور پر وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کے بیٹے کانام آرہا ہے۔ اس سکینڈل کی وجہ سے یونیورسٹی انتظامیہ پر بھی خاصا پریشر ہے۔
بیٹے ولی داد کے بہاولپور یونیورسٹی ویڈیوز سکینڈل میں مبینہ طور پر نام آنے کے حوالے سے وفاقی وزیر خوراک طارق بشیر چیمہ نے میڈیا کو جواب دینے سے گریز کیاہے اور ان کاکہنا ہے کہ خدا کے واسطے میرے بیٹے کا تعلق نا جوڑا جائے۔
میں اس حوالے سے کوئی موقف نہیں دوں گا۔ مجھ پر جو الزام ہے ان کی تحقیقات کی جائیں۔