سائبیریا میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، چھ افراد ہلاک ، سات زخمی

05:31 PM, 27 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

سائبیریا: جنوبی سائبیریا میں ایم آئی 8 ہیلی کاپٹرلینڈنگ کر تے ہوئے بجلی کی لائن سے ٹکرا گیا۔جس کے باعث ہیلی کاپٹر میں  آگ لگ گئی۔ہیلی کاپٹر میں سوار چھ افراد ہلاک اور سات زخمی ہو گئےہیں۔

روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی آر آئی اے  کے مطابق ہیلی کاپٹر ایک نجی کمپنی کا تھا اور اس میں سیاحوں کا ایک گروپ سوار تھا۔

ہیلی کاپٹر میں 13 سیاح اور تین عملے کے افراد سمیت مجموعی طور پر 15 لوگ سوار تھے۔

مزیدخبریں