شرم کی بات ہے معصوم بجی پر تشدد کرنے والی جج کی اہلیہ اور جج آزاد ، ریڑھی لگانے والے کو جیل بھیج دیا گیا: فیصل واوڈا 

05:24 PM, 27 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا  نےجج کی بیوی کے تشدد کا شکار بچی کے حق میں آواز اٹھادی ہے۔کہتے ہیں شرم کی بات ہے کہ حکومت نے ابھی تک معصوم بچی تشدد کیس میں جج کی بیوی کو  گرفتار کیا نہ  جج کے خلاف جھوٹ بولنے اور شواہد چھپانے پر کوئی کارروائی کی۔ 

فیصل واوڈا نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ بچی پر بے تحاشا تشدد کرنے والی خاتو ن آزاد ہے جبکہ دوسری طرف فیصل مسجد کے باہر قلفی بیچنے والے معصوم دیہاڑی دار کو تین مہینے کیلئے جیل بھیج دیا گیا جس کی ضمانت ہائیکورٹ کے ایک نیک نیت جج نے دی۔

 میں اس بچی کے انصاف کیلئے جو قانونی جنگ لڑنی پڑی وہ لڑوں گا۔ اس بچی کے کیس کو منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے جہاں تک جانا پڑا جاؤں گا۔

مزیدخبریں