لاہور ہائیکورٹ نے گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے والی جج کی بیوی کو گرفتار کرنے سے روک دیا

05:12 PM, 27 Jul, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے گھریلو ملازمہ بچی پر تشدد  کرنے والی سول جج کی اہلیہ سومیہ عاصم کی حفاظتی ضمانت منظور کرکے ان کو گرفتارکرنے سے روک دیا۔ 

جسٹس فاروق حیدر نے سومیہ عاصم کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے سومیہ عاصم کی یکم اگست تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی اور گرفتار کرنے روک دیا۔

  

سومیہ عاصم کیخلاف اسلام آباد کے پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج ہے۔سومیہ نے سرگودھا کی لڑکی پر تشدد کرکے ان کے بازو توڑ دیے تھے اور سر پر بھاری چیز ماری تھی اور زخموں میں کیڑے پڑ گئے تھے۔ 

مزیدخبریں